Home سیاست ایف آئی ا ے نے چوہدری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کر دیں

ایف آئی ا ے نے چوہدری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کر دیں

Share
Share

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ”ایف آئی اے“نے چوہدری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔

سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں مونس الہٰی کی منجمد ہونے والی جائیدادوں کو آگے ٹرانسفر کرنے سے بھی روک دیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق مونس الہٰی کی نیو گارڈن ٹاوٴن میں چار کینال کی جائیداد کو منجمد کیا گیا جبکہ مونس الہٰی کی ایم ای کیپیٹل کمپنی اور ٹیوٹا موٹرز گجرات کو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ ایس ای سی پی کو ہدایت کی جاتی ہے وہ متعلقہ کمپنی کے شئیرز آگے ٹرانسفر نہ کرے۔

عدالت نے ایف آئی اے سے مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز میں ہونے والی مزید پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...