Home سیاست ‎متنازع پوسٹ پربانی پی ٹی آئی سے جیل میں ایف آئی اے کی تفتیش

‎متنازع پوسٹ پربانی پی ٹی آئی سے جیل میں ایف آئی اے کی تفتیش

Share
Share

 

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ایکس اکاونٹ سے ریاست مخالف ویڈیو پوسٹ کرنے پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ان سے جیل میں تفیش کی۔

ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سے ریاست مخالف وڈیو کی تشہیر کے سلسلے میں اڈیالہ جیل تحقیقات کے لیے پہنچی۔

جیل ذرائع کےمطابق تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی  اپنے وکلا چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجھوتا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہوئے۔

جیل ذرائع کاکہنا تھاکہ ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے ان سے تقریباً 55 منٹ تک تفتیش کی۔

اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی تفتیش میں بانی پی ٹی آئی سے16سے زائد سوالات کیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے تمام پوچھےگئے سوالات کے جوابات اپنے وکلا کی معاونت سے دیے۔

ایف آئی اے راولپنڈی کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...