Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈنگ پرعمران خان سمیت 4 رہنماؤں کو ایف آئی اے کا نوٹس

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈنگ پرعمران خان سمیت 4 رہنماؤں کو ایف آئی اے کا نوٹس

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اپلوڈنگ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کے بعد مزید تین رہنماؤں کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو ایف آئی اے نے منگل کو صبح 11 بجے انکوائری کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری کے سلسلے میں مذکورہ رہنماؤں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے، جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...