Home sticky post 3 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں شخصیات نے حملوں کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں زور دیا گیا کہ بلاوجہ جارحیت خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلاوجہ حملے امن کے لیے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں۔ دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایران کی محتاط حکمتِ عملی سے دوست ممالک کو بحران کے پْرامن حل کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور دوستی کے فروغ کے لیے تعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں ملکوں نے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...