Home #ٹرینڈ فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم

فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم

Share
Share

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جس میں ان کی چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں طرف سے مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین کے نائب صدر اور خارجہ وزیر سے ملاقات کی، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سی پیک میں تعاون اور جغرافیائی و سیاسی چیلنجز کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی سیاسی اور عسکریت قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، خودمختاری، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی استحکام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن اقدامات میں پاک فوج کے کردار کی اہمیت کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین سے بھی ملاقات کی، چین کی پی ایل اے کے سیاسی امور کے سربراہ اور چیف آف سٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔
جنرل سید عاصم منیر کو پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ فیلڈ مارشل کی چین میں ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، مشترکہ تربیتی امور زیرغور آئے، دفاعی شعبے میں جدت اور ادارہ جاتی رابطوں کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ ملاقاتوں میں ہائبرڈ اور روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...