Home sticky post 3 فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا

Share
Share

راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا، اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیرنے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا اور آپریشن “بنیان مرصوص” میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا جس سے آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔ یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

غزہ میں امریکی امدادی کمپنی نے خوراک کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی

واشنگٹن : غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے والی ایک امریکی کمپنی...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر و سابق...

ہمارا مشن مکالمے اور سفارت کاری پر مبنی امن ہے،بلاول بھٹو زرداری

واشنگٹن، ڈی سی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان کے سابق...

سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق

کوہاٹ : مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی...