Home sticky post 4 فیلڈ مارشل کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز

فیلڈ مارشل کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز

Share
Share

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی سفارتی کامیابیوں کی نوید دی ۔معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا برملااعتراف کیا۔بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو “مردآہن” قرار دیا۔چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا مضبوط محافظ قرار دیا۔

امریکا ،چین اور دنیا کے ساتھ متوازن تعلقات پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا عکاس ہیں۔معرکہ حق میں پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے دوستوں میں اضافہ ہوا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ، چین، سعودی عرب، ایران ،ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں کی بدولت پاکستان کا مؤقف دنیا میں مضبوط طریقے سے اجاگر کیا گیا ۔فیلڈ مارشل نے امریکا کے تاریخی دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کی ۔امریکی صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے تاریخی جملے ادا کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کےدورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات میں “ایک نئی جہت کی علامت” قرار دیا ۔فنانشل ٹائمز نے امریکا میں پاکستان کی پذیرائی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات کو وجہ قرار دیا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے،امریکا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔

امریکا کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔امریکہ نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف کاوشوں میں پاکستان کے مثبت کردار کی بھرپور انداز میں تعریف کی ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے۔شاندارملٹری ڈپلومیسی کی بدولت امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دے رہا ہے۔ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی اور پاکستان کے ابھرتے عالمی تشخص کے پیش نظر اہم ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی اخبار نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے کا ٹرمپ کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا

نیویارک:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بچیوں کے اسکول پر ایران کے حملے...

ترکیہ نے شمالی قبرص میں فضائی دفاعی نظام اور 6 ایف 16 طیارے تعینات کر دیے

استنبول:مشرقی بحیرہ روم میں بھی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ترکیہ نے...

سپریم کورٹ نے بیٹے کو مبینہ زہر دینے کے مقدمے میں والد کو بری کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر اپنے کمسن بیٹے کو...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...