Home کھیل فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ، فتح کا تاج کس کے سر سجےگا؟ فیصلہ آج ہوگا

فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ، فتح کا تاج کس کے سر سجےگا؟ فیصلہ آج ہوگا

Share
Share

سڈنی: فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں فتح کا تاج کس کے سر سجےگا، اس کا فیصلہ آج انگلینڈ اور سپین کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں ہوگا۔

فیفا ویمز ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جبکہ سپین نے سوئیڈن کو شکست دیکر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

چار بار کی فاتح امریکی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کے ہاتھوں پینلٹی ککس پر ایونٹ سے آؤٹ ہوئی جبکہ سوئیڈن کی ٹیم کو سیمی فائنل میں سپین نے شکست دی۔

دوبار کی چیمپئن جرمنی اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے راؤنڈ میں جبکہ دوسری میزبان آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

انگلینڈ اور سپین کی ٹیمیں ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے پرامید ہیں، انگلینڈ کی ٹیم نے فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں2015ءکے ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ سپین پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے ۔

دوسری جانب سویڈن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان آسٹریلیا کو شکست دیکرفیفا ورلڈ کپ فٹ بال میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

برسین میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں سویڈن نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کیا ، یورپی ٹیم نے یہ میچ 0-2 سے جیت کر برانز میڈل اپنے نام کیا ، سوئیڈش ویمنز کی جانب سے فریڈولینا اور اسلانی نے گول سکور کیے۔

سویڈن نے اس سے قبل 1991، 2011ء اور 2019ء کے ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، آسٹریلیا پہلی بار ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ سوئیڈن کی ٹیم نے پانچویں بارسیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...