Home نیوز پاکستان شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے

شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف قطر ایئر لائن کیو آر 629 سے لندن روانہ ہوئے، سلیمان شہباز بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے، شہباز شریف قطر ایئرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف آج لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔

ان کاکہناتھاکہ لندن میں شہبازشریف پارٹی قائد میاں نوازشریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات کے دوران پارٹی قائد کی وطن واپسی اور مختلف پارٹی امور پر مشاورت کی جائے گی، ن لیگ کی لیگل ٹیم کی شرکت کا بھی امکان ہے، نواز شریف کی ممکنہ واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں پر بات کی جائے گی۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...