Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کیلئے نئی درخواست دائر

چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات کیلئے نئی درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف نے وکلاء سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلاء بابر اعوان، نعیم پنجھوتھا، انتظار پنجھوتھا، شاداب جعفری، علی اعجاز بٹر، سمیر کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری طرف سے دی گئی فہرست کو جیل حکام نے تبدیل کر دیا اور جیل حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کی یہی فہرست دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فائنل فہرست میں سے ایسے وکلاء کے نام بھی نکال دیئے گئے جو عدالتوں میں میری نمائندگی کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالتوں میں نمائندگی کرنے والے وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...