Home سیاست ‎ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

‎ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

Share
Share

راولپنڈی: معروف قانون دان اور ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف جاری مہم پر ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی جس میں سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ ہائی کورٹ رضا ودور کی جانب سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سائبر کرائم سیل کے ڈائریکٹر کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک ہفتے سے نظام عدمل، اعلیٰ عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کے لیے سوشل و قومی میڈیا پر منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

اعلی عدلیہ کے ججز  کے متعلق دیٹا لیک کرنے اور انھیں بدنام کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ججز کی ذاتی خاندانی معلومات قومی میڈیا کو فراہم کر کے باقاعدہ نشر کی جارہی ہے، اور یہ معلومات صرف ایف آئی اے یا نادرا کے پاس ہوتی ہے۔

درخواست گزار نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ معلومات لیک کرنے میں مذکورہ اداروں کے اہلکار ملوث ہوسکتے ہیں جو کہ مجھ سمیت دیگر وکلا کے لیے باعث تکلیف و پریشانی کا سبب ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ان معلومات کی بنیاد پر وی لاگر اور یو ٹیوبر ججوں کے خلاف مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سپریم کورٹ کے جج کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسے عناصر چاہتے ہیں کہ عوام  کا نظام عدل اور اعلی عدلیہ کے ججوں پر اعتماد ختم ہو جائے۔

رضا ودود قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ بنچ اور بار نظام عدل کیلئے لازم وملزوم ہیںم یہ گھناؤنا مکرو جرم میرے لئے نا قابل قبول ہے لہذا تمام ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ججوں کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری افسران، اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سرکاری اہلکاروں کی معاونت کے بغیر ججز کا ڈیٹا یوٹیوبر اور وی لاگر تک پہنچنا ناممکن تھا، اس کو فراہم کر کے اعلیٰ عدلیہ کی ساکھ کو مکروہ طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تمام ملزمان پر ایف آر درج کرکے تفتیش کی جائے اور  ملزمان کو کیفر کردار تک پہچایا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...