Home سیاست سازگار نتائج کے لیے عوام اور تاجر برادری کی مشاورت سے فیصلے کریں گے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

سازگار نتائج کے لیے عوام اور تاجر برادری کی مشاورت سے فیصلے کریں گے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

Share
Share

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سازگار نتائج کے لیے عوام اور تاجر برادری کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ان کوششوں کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کی جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے مخصوص ٹیکس تجاویز بھی پیش کیں۔

وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی سفارشات کو نوٹ کیا جا رہا ہے اور جس حد تک ممکن ہوا بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ان پر غور کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ نے وفد کو ایف بی آر کی جاری کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ عوام اور تاجر برادری دونوں کے لیے سازگار نتائج کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...