Home sticky post 5 وزیرخزانہ کی ہانگ کانگ میں اہم ملاقات، عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیرخزانہ کی ہانگ کانگ میں اہم ملاقات، عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

Share
Share

ہانگ کانگ:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی گئی اور سروس لانگ مارچ کا ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کا عزم دہرایا گیا۔

وزیرخزانہ اور دیگر نے دوران گفتگو بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے باہمی افہام و تفہیم پر زور دیا۔

Share
Related Articles

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا...

ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد...

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز...