Home سیاست ‎وزیر خزانہ کادورہ امریکہ ، اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

‎وزیر خزانہ کادورہ امریکہ ، اہم ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

 

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جن میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔

محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگز میں بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقاتوں کے دوران ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور اصلاحات بارے بھی آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات ہوئی جس میں ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک اور ایشائی ترقیاتی بینک کے صدور سے ملاقاتیں بھی کیں اور شراکت داری بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت کی جبکہ محمد اورنگزیب نے دونوں بینکوں کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...