Home نیوز پاکستان نجی کالج واقعہ پراحتجاج، طلباء و مظاہرین کے خلاف تین مختلف واقعات کی ایف آئی آر درج

نجی کالج واقعہ پراحتجاج، طلباء و مظاہرین کے خلاف تین مختلف واقعات کی ایف آئی آر درج

Share
Share

راولپنڈی: لاہور نجی کالج واقعے پر احتجاج کے معاملے پر تھانہ نیوٹاؤن میں طلباء و مظاہرین کے خلاف تین مختلف واقعات کی ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔

مقدمات شاہراہ بلاک کرکے جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کرکے املاک و تنصیبات کو نقصان پہنچانے، پولیس مزاحمت کے دوران اہلکار کو زخمی کرنے اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ مقدمات سب انسپکٹرز کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

پہلی ایف آئی آر سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں واصف جاوید وغیرہ 53 طلباء و مظاہرین گرفتار کرکے براہ راست نامزد کیے گئے جبکہ 180 کو معلوم ظاہر کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سوشل میڈیا پر احتجاج کے لیے اکسانے اور مظاہرین کی قیادت کرنے کے الزام میں عمار ستی، مہر شہریار اور قاضی ارباب بھی نامزد ہیں۔ مظاہرین کے پتھراوٴ سے پنجاب کانسٹیبلری کے چار اہلکار محمد عثمان، راشد علی، غضفر ارشد اور خالد حیات زخمی ہوئے۔

تھانہ نیوٹاون میں ہی دوسرا مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد حسیب کی مدعیت انہی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

دوسرے مقدمے میں عمار ستی، مہر شہریار اور قاضی ارباب سمیت 51 طلباء و مظاہرین کو نامزد اور ایک 105 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ مظاہرین کے پتھراوٴ سے تھانہ پیر ودھائی کا پولیس اہلکار اسامہ جمیل زخمی ہوا جبکہ عبداللّٰہ خرم وغیرہ 51 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ نیوٹاون میں درج تیسرا مقدمہ بھی پولیس کے اے ایس آئی اظہر مشتاق کی مدعیت میں انہی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تیسرے مقدمے میں بھی عمار ستی، مہر شہریار اور قاضی ارباب کے سوشل میڈیا پر احتجاج کے لیے اکسانے کے الزام میں نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں زین علی وغیرہ 64 مظاہرین کو گرفتار کرکے نامزد اور 140 کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔

مظاہرین کے پولیس پر پتھراوٴ سے پنجاب کانسٹیبلری کا اہلکار سہیل ظفر زخمی ہوا۔ مظاہرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے شاہراہ بلاک کرکے جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس سے مزاحمت کرکے اہلکار کو زخمی کیا۔

Share
Related Articles

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...

محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...

مبینہ دھاندلی کیس، فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی...

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی تیاری...