Home سیاست پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں مختلف شاہراہیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دی گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں مختلف شاہراہیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دی گئیں

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کی کال کے معاملے پر راولپنڈی میں مختلف شاہراوٴں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دی گئیں۔

پشاور روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب اور نال روڈ پر ایم ایچ کے قریب سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں، شاہراوٴں پر ایک لائن ٹریفک گزرنے کے لیے فی الحال کھلی رکھی گئی ہے۔

راولپنڈی کے داخلی راستوں پر بھی زیگ زیگ پکٹس قائم کرکے پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔

مریڑھ چوک اور لیاقت باغ کی جانب جانے والے راستے بند ہیں جبکہ سواں پل پر سنگل لائن ٹریفک کو آنے اور جانے دیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی کے دیگر تمام راستے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں میڑو بس سروس آپریشن پانچویں روز بھی بند ہے۔

میڑو بس سروس کا آپریشن شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر 14 سے 16 اکتوبر تک بند کیا گیا تھا بعدازاں 17 اکتوبر کو بھی آپریشن بند رکھا گیا لیکن آج جمعے کو بھی بس سروس بند ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...