Home نیوز پاکستان ثابت ہوگیا طاقتور جب چاہے آئین و قانون کو روند سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

ثابت ہوگیا طاقتور جب چاہے آئین و قانون کو روند سکتا ہے،فردوس عاشق اعوان

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا طاقتور جب چاہے آئین و قانون کو روند سکتا ہے سزا معطلی سے قیدی نمبر 804 صادق اور امین بنا نہ ہی مجرم سے محترم بنا۔

اسلام آباد میں فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایک فیصلہ آیا جس کی گونج کئی دنوں سے سوشل میڈیا پرنظر آرہی تھی، ثابت ہوگیا طاقتور جب چاہے آئین و قانون کو روند سکتا ہے۔ آئین و قانون کے سامنے سب برابر ہونے چاہئیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کچھ دل اٹک جیل کے قیدی نمبر804 کے ساتھ دھڑک رہے ہیں، دوہرا معیار کب تک چلےگا؟ معاشرے کی تنزلی کا کریڈٹ بھی قیدی نمبر804 کو جاتا ہے، قیدی نمبر804 کو جیل میں سہولت کاری دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں مرغن غذائیں فراہم کر کے ایک نہیں دو پاکستان کا عملی نمونہ سامنے آیا ہے، فرمائشی کھانوں کی اٹک جیل کے باقی قیدیوں کو بھی سہولیات دی جائیں۔

فردوس عاشق نے کہا آئی پی پیزمعاہدوں کی وجہ سے سنگل عوام کے گلے کا طوق بن گیا ہے، مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کوعوام جانتے ہیں، حکومت مہنگائی کے ستائےعوام کوریلیف دے، عوام مہنگائی سے نجات چاہتی ہے، پاکستان میں مہنگائی بے لگام ہوچکی۔

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان نے مزید کہا کسانوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہ چھوڑا جائے گا، استحکام پاکستان پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کی فلاح استحکام پاکستان پارٹی کی پہلی ترجیح ہے، بھارت نے آبی جارحیت سے بستیاں اجاڑدیں، بھارتی جارحیت سے فوڈ سکیورٹی چیلنج بننے جارہی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...