Home سیاست فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان

Share
Share

اسلام آباد:فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ان شرپسند اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہوں گی، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینکنا عمران خان کا مشغلہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری سیاست کا محور و مرکز خدمت ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قومی سلامتی کمیٹی کا بھی حصہ رہی، قومی سلامتی کے ادارے دہشتگردی کے خلاف نبردآزما تھے تو کچھ عناصر وزیراعظم کے ذہن کی آبیاری کررہے تھے، قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کرکے نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی منظم سازش ہوئی، شرپسند کارروائیوں اور عزائم کے تانے بانے وزیراعظم ہاوٴس سے ملتے رہے، وزیراعظم ہاوٴس سے سوشل میڈیا والوں کو کہا گیا کہ فلاں کو غداری سے جوڑ دو۔

انہوں نے کہا کہ میں ان شرپسند اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہوں گی، تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینکنا عمران خان کا مشغلہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کچھ داماد کورٹس بن گئی ہیں کچھ ساسو ماں کورٹس بن گئی ہیں، قوم کی بیٹیاں ایک شخص کی ذاتی انا کی بھینٹ نہیں چڑھنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ایک منظم سازش کے تحت بیرونی ایجنڈے پر اداروں پر حملہ کیا گیا، ہائی جیکرز اور یرغمالی ٹولے نے پارٹی میں رواداری کو ختم کیا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...