Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں تین شاپنگ پلازوں میں آتشزدگی ،ایک شخص جاں بحق ،کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ

راولپنڈی میں تین شاپنگ پلازوں میں آتشزدگی ،ایک شخص جاں بحق ،کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ

Share
Share

راولپنڈی :رحمان آباد کے قریب تین پلازوں میں لگنے والی آگ سے 1 شخص جاں بحق 25 دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ رحمان آباد گلف سینٹر پلازہ میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے چائنہ سینٹر اور رابی سینٹر پلازہ تک پھیل گئی ۔

تینوں پلازے تین تین منزلہ ہیں جہاں خواتین کے فینسی کپڑوں کا کاروبار ہوتا ہے، آگ سے مجموعی طور پر 25 دکانیں جل کر راکھ ہوگی، جبکہ دم گھٹنے سے 15 سالہ درزی منیب جاں بحق ہوا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے پلازوں کے تمام شیشے توڑے گئے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے، فائرفائٹرز متاثرہ پلازوں میں سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...