Home نیوز پاکستان پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر بس پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر بس پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

Share
Share

ہنگو: پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر بس پر ہنگو میں شرپسند عناصر نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر فلائنگ کوچ پشاور سے پارہ چنار جارہی تھی جس کو ہنگو میں تھانہ سٹی کی حدود میں جرنیلی روڈ پر شرپسندوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے ہیے ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کیا گیا تاہم دو مسافر دوران علاج دم توڑ گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان نے اسپتال میں جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے چار مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...