Home تازہ ترین پہلاٹی 20 ، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کو 11 رنز سے شکست

پہلاٹی 20 ، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کو 11 رنز سے شکست

Share
Share

ڈربن: ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی۔

ڈربن میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ہینرچ کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور صفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گرین شرٹس 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب 31، عثمان خان 9، طیب طاہر 18 رنز بنا سکے، کپتان محمد رضوان نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جارج لینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...