Home سیاست سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگرانہوں نے انکار کردیا، خورشید شاہ

سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگرانہوں نے انکار کردیا، خورشید شاہ

Share
Share

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوریت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا تھا مگر انہوں نے انکار کردیا۔

سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت جمہوریت کی چابی ہے، جسے ہم نے جمہوریت کے لیے استعمال کیا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، ہم وزارت عظمیٰ کے لیے ووٹ بھی دیں گے اور قانون سازی و دیگر معاملات میں بھی تعاون کریں گے مگر ہم وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی کس کے خلاف احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے تو کبھی بھی ایک سیٹ سے زیادہ نہیں جیتی۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ابھی یوسف رضا گیلانی کے نام پر غور ہورہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...