Home کھیل پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

Share
Share

میلبرن: پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ میلبرن کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا ا?غاز کا صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا مگر دونوں بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے۔

اوپنر بلے باز صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

سابق کپتان بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی مگر ایڈم زمپا نے انہیں 37 کے انفرادی سکور پر آوٴٹ کر دیا جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنوس لبوشین نے 44 رنز پر آوٴٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔

میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں، قومی ٹیم میں آج صائم ایوب اور عرفان خان نیازی کا ڈیبیو ہوا ہے، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عرفان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روٴف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...