Home سیاست سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں،جسٹس منصور علی شاہ

سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں،جسٹس منصور علی شاہ

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سارے کیسز آئینی عدالت میں نہ لے کر جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

سپریم کورٹ میں سوئی نادرن زائد بلنگ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی ابھی زیر التوا ہے، 26ویں ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بنچ میں جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے، سارے مقدمات آئینی بنچز میں نہ لیکر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔

بعدازاں عدالت نے سوئی ناردرن زائد بلنگ کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...