Home نیوز پاکستان بلوچستان میں تین سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

بلوچستان میں تین سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ

Share
Share

کوئٹہ: پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا اور بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی، بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔

بچے کے ٹیسٹ کے لیے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے، جس میں اب پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہو تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ برس اگست کے مہینے سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے، پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی.

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...