Home سیاست چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر تعینات کرنے کی افواہ گمراہ کن ہے، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر تعینات کرنے کی افواہ گمراہ کن ہے، الیکشن کمیشن

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے بارے میں گمراہ کن افواہ ہے کہ اُن کو کسی ملک میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ بالکل بے بنیاد بات ہے، نہ ہی حکومت نے اُن کو ایسی کوئی پیش کش کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور وہ کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے اور افواہ پھیلانے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...