Home #ٹرینڈ پہلا ٹی 20 میچ:پاکستان نے سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20 میچ:پاکستان نے سری لنکا کو6وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

دمبولا :پاکستان نے تین ٹی20 انٹرنیشنل کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے 16 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
گرین شرٹس کے صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری اسکور کی اور 36 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صائم ایوب 25، سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان نے 5 رنز بنائے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھیں، جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
پاکستان کے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔

سری لنکن فائنل الیون میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، جنیتھ لیاناگے، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کا دوسرا مقابلہ 9 اور تیسرا 11 جنوری کو ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...