Home highlight پاکستان تیزی سے خطے میں آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا عالمی مرکز بننے کی جانب گامزن

پاکستان تیزی سے خطے میں آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا عالمی مرکز بننے کی جانب گامزن

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے روشن دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہاں پاکستان برق رفتاری سے خطے میں ایک طاقتور، جدید اور مستقبل آفرین آئی ٹی مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ پاکستان کے ٹیک سیکٹر کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، جدت انگیز پیش رفت اور سرمایہ کاری کی کشش عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا اہم اور باعثِ وقار عالمی ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 2026، 17 سے 19 جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس نمائش میں پہلی بار پاکستان کا مکمل ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا۔

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں وفاقی و صوبائی وزراء، پالیسی ساز، صنعتکار اور بین الاقوامی ماہرین بھرپور شرکت کریں گے۔ نمائش میں 850 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 3 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 350 سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

یہ شاندار نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بصیرت افروز معاونت میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ایونٹ کے دوران عالمی چیف انفارمیشن سیکیوریٹی آفیسر سمٹ کے ساتھ ساتھ سائبر تھریٹ انٹیلیجنس، اے آئی لیڈرشپ، ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فِن ٹیک فارورڈ فورمز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

آئی ٹی سی این ایشیا 2026 نوجوانوں کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ، تربیتی ورکشاپس اور رہنمائی سیشنز کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ یہ ایونٹ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک مضبوط، فیصلہ کن اور دور رس قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قابلِ فخر مقام دلانے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ نمائش کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان سرمایہ کاری، پارٹنرشپ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے دیرپا اور سازگار مواقع فراہم ہوں گے جبکہ ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی معیار پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...