Home sticky post 6 فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی،وزیراعظم کا خیر مقدم

فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی،وزیراعظم کا خیر مقدم

Share
Share

اسلام آباد:کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، طویل مدتی آئی ڈی آر ریٹنگ بی مائنس سے بہتر کرکے ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔

فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔

فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

پیرس:پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین...

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

بھارتی فوج نے سفید جھنڈرا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کرلی

مظفر آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر...