Home sticky post 4 سرکاری عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا فلائٹ آپریشن مکمل، وزیر مذہبی امور کا انتظامات پر اطمینان

سرکاری عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا فلائٹ آپریشن مکمل، وزیر مذہبی امور کا انتظامات پر اطمینان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان سے سرکاری عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے جاری فلائٹ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی آخری پرواز پی کے 795، 307 عازمین حج کو لے کر جدہ پہنچ گئی۔

سرکاری حج سکیم کے تحت کل 88 ہزار 260 عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ نجی سکیم کے تحت 22 ہزار سے زائد عازمین بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منیٰ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ حج کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران سعودی قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...