Home نیوز پاکستان پاکستان سے عازمین حج کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

پاکستان سے عازمین حج کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

پاکستان سے عازمین حج کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا جو 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق جن ائیرپورٹس پر حج پروازیں آپریٹ ہوں گی ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان شامل ہیں۔ پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ سروس ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔حج فلائٹ آپریشن میں 4 ائیر لائنز سعودی ائیرلائن، پی آئی اے، سیرین اور ائیر بلیو حصہ لیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...