Home sticky post 4 سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے

سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیلابی صورتحال کے سبب پنجاب کے 9حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے ہیں ۔نئی تاریخ کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا۔

سیلابی صورتحال کے سبب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے پانچ قومی اسمبلی اور چار صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن موخر کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں ان میں این اے 66 وزیر آباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد ،این اے 129 لاہور اور این اے 143 ساہیوال شامل ہیں ۔

اسی طرح پنجا ب کے صوبائی حلقوں میں پی پی 73 سرگودھا ،پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کا امیونیشن ڈپو مکمل تباہ

اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج...

طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر لانے پر عمر بٹ کی رجب بٹ پر شدید تنقید

اسلام آباد:معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے رجب بٹ...

سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

ریاض :سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی...