Home highlight دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال، کئی اضلاع کو خطرہ لاحق

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال، کئی اضلاع کو خطرہ لاحق

Share
Share

اسلام آباد:نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ 335,591 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ غیر معمولی طور پر بلند ہے۔ اس خطرناک حد تک پانی کی سطح میں اضافے کی بڑی وجہ بھارت کے پونگ اور بھاکرا ڈیمز سے مسلسل پانی کا اخراج ہے۔ پونگ ڈیم اس وقت 98 فیصد اور بھاکرا تقریباً 96 فیصد بھر چکا ہے، جس کے باعث اضافی پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

سلیمانکی کے مقام پر ہائی فلڈ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جہاں اخراج کا تخمینہ تقریباً 132,000 کیوسک لگایا گیا ہے۔ اسلام کے مقام پر بھی درمیانی سے شدید سیلاب کا خطرہ ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 95,700 کیوسک کے قریب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی ڈیمز سے مسلسل پانی کے اخراج کی وجہ سے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال آئندہ دنوں میں مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ گنڈا سنگھ والا میں غیر معمولی سیلابی سطح برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سلیمانکی اور اسلام میں بھی ہائی فلڈ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

اس ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بورے والا، عارف والا اور بہاولنگر جیسے اضلاع کو ہائی فلڈ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان علاقوں کی زرعی زمینیں، دیہی آبادیاں اور کمزور انفراسٹرکچر نمایاں طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ برقرار رکھا ہوا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے محفوظ انخلاء اور ریلیف سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...