Home sticky post اسلام آباد اورراولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں طغیانی ، آبادی کو فوری انخلا کی ہدایت

اسلام آباد اورراولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں طغیانی ، آبادی کو فوری انخلا کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں مسلسل بارش کے بعد نالالئی میں طغیانی کے بعد آبادی کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد نالہ لئی کی سطح میں 19 فٹ تک اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے آبادی کو فوری انخلا کا حکم دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف میں مقیم رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی اور تعاون کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ایٹ کے مقام پر 98 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ کے مقام پر76 ملی میٹر اور سیدپور میں 45، بوکرا میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں نیو کٹاریاں کے مقام پر 63 ملی میٹر، پیرودھائی کے مقام پر 42، شمس آباد کے مقام پر 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 15 اعشاریہ 7 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر 19 فٹ اور گوال منڈی کے مقام پر 14 فٹ سے اوپر چلا گیاْ

واسا نے رین ایمرجنسی لاگو رکھتے ہوئے ٹیموں کو نشیبی مقامات پر بھیج دیا جبکہ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ بارش کو پوری طرح مانیٹر کررہے ہیں تمام ضروری انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے، صدر اردوان سے اہم ملاقات آج ہوگی

استنبول آمد پر پرتپاک استقبال استنبول: وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے...