Home Uncategorized کانگو میں سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد افراد ہلاک،لاکھوں گھر متاثر

کانگو میں سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد افراد ہلاک،لاکھوں گھر متاثر

Share
Share

برازاویلا: دریائے کانگو 60 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ابل پڑا اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں ہونے والی ہلاکتوں کی بنیادی وجہ ناقص شہری منصوبہ بندی، کمزور انفراسٹرکچر ہے جس نے اس سیلاب کو خطرناک اور ہلاکت خیز بنا دیا ہے۔

دریائے کانگو سطح سمندر سے 6.20 میٹر (20.34 فٹ) بلندی پر پہنچ گیا جو 60 سال میں اپنی بلند ترین سطح ہے، ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زائد ہوچکی ہے اور 3 لاکھ گھر متاثر ہوئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...