Home Uncategorized فٹبالر لامین یمال کی گرل فرینڈ کے ساتھ وائرل تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

فٹبالر لامین یمال کی گرل فرینڈ کے ساتھ وائرل تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Share
Share

بارسلونا: اسپین کے اسٹار فٹبالر لامین یمال کی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یورو کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپین کے نوجوان فٹبالر 17 سالہ لامین یمال ان دنوں سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

لامین یمال کو ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر یوروکپ 2024 کا ’ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا تھا۔
وہ کوئی بھی یوروکپ فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف فائنل سے ایک روز قبل ہی اپنی 17 ویں سالگرہ منائی تھی۔

خیال رہے کہ پیر کو جرمنی کے شہر برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے یوروکپ 2024 کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دیکر سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف اسپین کی جانب سے پہلا گول کرنے والے کھلاڑی لامین یمال تھے جنہیں اس گول کے بعد نہ صرف خوب پذیرائی ملی بلکہ انکے بارے میں یہ کہا جانے لگا کہ مستقبل کے سپر اسٹار ہیں۔ فائنل میں بھی انگلینڈ کیخلاف ایک گول لامین یمال کی مدد سے کیا گیا تھا۔

لامین یمال کی میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ ٹک ٹاک اسٹار الیکس پیڈیلا کے ساتھ گراؤنڈ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الیکس پیڈیلا نے اپنے گلے میں لامین یمال کا میڈل پہن رکھا ہے اور وہ ٹرافی کو دیکھ رہی ہیں۔

لامین یمال کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر الیکس پیڈیلا کے سوشل میڈیا فالوورز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ٹک ٹاک پر انکے فالوورز کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، بارسلونا کی رہائشی الیکس پیڈیلا کے انسٹاگرام پر بھی 20 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔

لامین یمال کے والد منیر نصراوی کو بھی یورو کپ کے فائنل میں اسپین کی فتح کے بعد اپنے بیٹے کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے دی ٹیلی گراف سے گفتگو میں کہا کہ آپ تصور نہیں کر سکتے کہ مجھے اپنے بیٹے پر کتنا فخر ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ میسی سے بھی بڑا فٹبالر بنے گا۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...