Home sticky post 2 تاریخ میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان آئے گی

تاریخ میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان آئے گی

Share
Share

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔

دو ارکان پر مشتمل یہ خصوصی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود سول ایوی ایشن کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق، ٹیم ریگولیٹرز کو یورپی اسٹینڈرڈز کے مطابق ETD (Explosives Trace Detection) اور EDD (Explosive Detection Dogs) پر خصوصی تربیت دے گی تاکہ ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق بنائی جا سکے۔

یہ اقدام پاکستان کی ایوی ایشن سیکیورٹی کو بین الاقوامی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے...

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی،...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

ریاض:سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر...