Home نیوز پاکستان ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا برسا دی

ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا برسا دی

Share
Share

اسلام آباد: اسموگ کے خاتمے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسادی گئی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ منصوبہ کامیاب رہا شہر کے دس علاقوں میں بارش برسائی گئی اس سے شہر کی ایئر کوالٹی بہتر ہوجائے گی۔

غیرملکی تعاون سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا کامیابہ تجربہ کرلیا گیا جس کا مقصد شہر کی فضاؤں میں موجود اسموگ میں کمی لانا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا، پہلی فلائٹ میں فلیئرز فائر کیے گئے جو کہ شاہدرہ اور مرید کے کے قریب فائر کیے گئے، لاہور کے تقریباً 10 علاقوں میں بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے شکر گزار ہیں، یو اے ای کی حکومت نے مصنوعی بارش کے لیے تمام معاملات دیکھے، یو اے ای کا خصوصی طیارہ آج سے دس روز قبل یہاں آچکا تھا، مجموعی طور پر یو اے ای کے دو جہاز آئے ہیں جس میں یو اے ای کی پوری ٹیم یہاں پر موجود تھی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس یقینی طور پر نیچے آئے گا، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر پڑتا ہے، کچھ چیزیں لانگ ٹرم ہیں اور کچھ شارٹ ٹرم، دونوں کو ٹرائی کیا، کل رات لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس زیادہ تھا اور پہلے نمبر پر تھا۔

انہوں ںے کہا کہ اگر صحت کے لیے یہ ٹیکنالوجی ٹھیک نہیں ہوتی تو یہ ٹیکنالوجی کوئی بھی ملک استعمال نہیں کرتا مگر متحدہ عرب امارات اور امریکا میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...