Home سیاست پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آرنے سات ہزار ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کر لیا،اسحاق ڈار

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آرنے سات ہزار ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کر لیا،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے26 جون تک ٹیکسوں کی مد میں سات ہزار ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کر لیا ہے،،،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں اب تک جمع ہونے والے محصولات سے متعلق ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ پہلی بار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 26جون تک محصولات کی مد میں سات ہزارارب روپے جمع کرلیے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ 30 جون تک ایف بی آر کی محصولات میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لیے 14 ہزار 480 حجم کا بجٹ منظور کرلیاہے حکومت کی جانب سے بہت سی ترامیم بھی کی گئی ہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ہے۔

بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، پنشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب کردی گئی ہیفنانس ایکٹ کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائدکییگئے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 459 ارب روپے کے بجائے 466 ارب روپے کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...