Home سیاست جمہوریت کی مضبوطی کے لیے گنجائش کے فارمولے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان

جمہوریت کی مضبوطی کے لیے گنجائش کے فارمولے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کریں، سب کے ماضی کا علم ہے مگر اب جمہوریت کی مضبوطی کے لیے گنجائش کے فارمولے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

امیر جے یو آئی نے سیاسی ماحول اور جمہوری روایات کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کو بڑی تجویز دیدی، ہر طرف سے لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبات کے بعد مولانا نے سیاسی حل تجویز کر دیا۔

مولانا فضل الرحمان کا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہئے، سیاسی انتشار اور خلفشار سے جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہو گا، سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ موقف رکھ سکتا ہے مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے، اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کیساتھ جڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوس خود سیاستدانوں کے سبب ماضی اور حال میں جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں، اب سنبھلنا ہوگا، آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کیساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود پرانے تعلقات ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں میں اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش لازمی ہے، سیاسی منشور، سیاسی موقف دینا سب کا حق مگر اولین ترجیح پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا نہیں کریں گی تو نقصان سب کا ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...