Home sticky post 3 فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، عاصم افتخار

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، عاصم افتخار

Share
Share

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے 85 رکن ممالک نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے پھیلاوٴ کی مذمت کی ہے۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یہودی بستیوں کا قیام یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مغربی کنارے کو ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتا ہے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات امن معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اسرائیل غیرقانونی اقدامات واپس لے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...