Home sticky post غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہارِ اعتماد، سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہارِ اعتماد، سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ

Share
Share

اسلام آباد:اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے سروے 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے مطمئن ہیں، جو 2023 میں ریکارڈ کیے گئے 61 فیصد کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

سروے کے مطابق یہ مثبت رجحان معیشت میں بہتری، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے، اور پاکستانی روپے کے استحکام کی بدولت ممکن ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آنا بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کا اہم سبب ہے۔او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ان کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کوششوں نے پاکستان کو ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے۔

سروے میں شامل بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، توانائی، فارماسیوٹیکل، اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ پرکشش شعبے قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور اقتصادی استحکام کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اور امید افزا اشارہ ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...