Home sticky post 3 پاکستانی مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم کے چار نئے عالمی ریکارڈ، دنیا بھر میں ملک کا نام روشن

پاکستانی مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم کے چار نئے عالمی ریکارڈ، دنیا بھر میں ملک کا نام روشن

Share
Share

پاکستان کے مارشل آرٹس اسٹار ’راشد نسیم‘ نے چار نئے عالمی ریکارڈ زقائم کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔

راشد نسیم نے رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو "دی ٹکٹ”میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار ریکارڈز اپنے نام کئے۔ راشد نسیم نے کہنی کے ذریعے کنکریٹ بلاک توڑے، آنکھوں پر پٹی باندھ کر کین کرش کیے،سر سے لوہے کی کیل ٹھونکی اورناریل توڑنے کا حیران کن مظاہرہ کر کے ججز اور ناظرین کو دنگ کر دیا۔

پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ تمام ججز نے راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت کو بے مثال قرار دیا۔راشد نسیم اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت متعدد ممالک میں درجنوں عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں اور وہ پاکستان کے لیےسب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...