Home نیوز پاکستان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاامریکہ ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاامریکہ ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوٴں کی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

دونوں وزراء خارجہ نے تعلقات، امن و سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ انتونی بلنکن کی گفتگو پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوط امریکی کمٹمنٹ کا اعادہ کیا، پاکستان کی اقتصادی ترقی امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے یقین دہانی کروائی کہ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ساتھ پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تجارتی اور انویسٹمنٹ کے حوالے سے تعلق کو فروغ دیں گے، آئی ایم ایف سے پاکستان کا حالیہ معاہدہ خوش آئند ہے اور پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے اصلاحات میں سپورٹ فراہم کریں گے، جمہوری اصول اور قانون کی حکمرانی کو پاک امریکا تعلقات میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان عوام دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مسلسل شراکت کو مضبوط بنائیں گے۔

ترجمان کے مطابق ٹیلی فون گفتگو میں روس یوکرین جنگ اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...