Home سیاست وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل برسلز میں منعقدہ نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شریک ہوں گے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل برسلز میں منعقدہ نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شریک ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد: وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کل (جمعرات) 21 مارچ کو برسلز میں ہونے والی پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ اجلاس میں شریک ممالک کے رہنماوٴں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں وزیر خارجہ کی شرکت بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ گیارہ مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...