Home سیاست آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں ان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران آذربائیجان کی مسلح افوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آذربائیجان سے درینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ساتھ دینے پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی اور دفاع کے شعبہ میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...