Home نیوز پاکستان یوکرین کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

یوکرین کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: یوکرین کے وزیر خارجہ ڈیمٹری کولیبا دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ڈیمٹری کولیبا کے دفترخارجہ پہنچے تو بلاول بھٹو نے اپنے یوکرینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہو گی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور یوکرین وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہو گی جب کہ دونوں رہنما وزارت خارجہ میں پودا بھی لگائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ڈیمٹری کولیبا میں مذاکرات ہوں گے، دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت بھی ہو گی۔

علاوہ ازیں پاکستان اور یوکرین کے وزرائے خارجہ ملاقات میں روس یوکرین جنگ سے غذائی بحران کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...