Home Uncategorized پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزرائے خارجہ کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں 13 جون سے جاری اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو مشرق وسطیٰ میں شدید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر ایٹمی اور مہلک ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں تمام ممالک پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی ہی واحد پُرامن راستہ ہے۔ اعلامیے میں عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری سلامتی اور آزاد نیویگیشن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...