Home sticky post 2 مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل

Share
Share

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ حملہ ہوا تو فوراً سوشل میڈیا پر ”پاکستان کا ہاتھ“ کا بیانیہ چلایا گیا اور بھارتی چینلز نے حملے کو ”پاکستانی دہشت گردی“ کہہ کر بیچا۔
مودی میڈیا کا فارمولا ہے کہ کوئی بھی واقعہ ہو تو ثبوت کے بغیر فوراً پاکستان پر الزام لگا دو، انتہا پسند بھارتی حکومت کی بنیاد عوام کو جنگ کے لیے اکسانے جیسے بیانیہ پر کھڑی ہے۔
بھارتی میڈیا خود ساختہ دہشت گردی کی خبر پر شور مچا دیتا ہے جبکہ ”نیکسلائٹ حملوں“ پر چپ سادھ لیتے ہیں کیونکہ حقیقت ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرتی ہے۔
مودی میڈیا کا نیا نظریہ یہ ہے کہ بھارت میں ہونے والی ”ہر دہشت گردی“ پاکستان کرتا ہے، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا جھوٹ بیچتا ہے تاکہ عوام حقیقی مسائل سے دور رہیں۔

Share
Related Articles

ڈیجیٹل کمپیٹیشن رولز کی خلاف ورزی پر یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر بھاری جرمانہ

یورپی یونین نے ڈیجیٹل کمپیٹیشن رولز کی خلاف ورزی کے الزام پر...

سابق وزیر نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف...

ٹرمپ کو خفگی کاسامنا ،امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کو بحال کرنے کا حکم

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار خفگی کا سامنا کرنا پڑا ہے...

جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آ گیا

اسلام آباد:جہیز اور دلہن کو ملنے والے تحائف سے متعلق سپریم کورٹ...