Home سیاست ترجمان دفتر خارجہ کی افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق وزیر خارجہ کے ریمارکس کی وضاحت

ترجمان دفتر خارجہ کی افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق وزیر خارجہ کے ریمارکس کی وضاحت

Share
Share

اسلام آباد: وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کی وضاحت کر دی۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات کے خلاف اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ افغان سر زمین پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...